اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
منگل

16 اپریل 2013

7:30:00 PM
410087

چین نے پہلی بار فوجی یونٹوں کے بارے میں معلومات ظاہرکردی ہیں

چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق چین نے پہلی بار ملک کی فوجی یونٹوں کے بارے میں معلومات ظاہرکرتے ہوئے ایشیاء میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق چین نے پہلی بار ملک کے فوجی یونٹوں کے بارے میں معلومات ظاہرکردی ہیں۔چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک کی بری فوج میں کل8,50,000 افسر، بحری فوج میں 2,35,000 اور فضائیہ میں 3,98,000 عملہ ہے۔بیان کے مطابق بری فوج کے مجموعی طور پر اٹھارہ کور سات فوجی علاقوں بیجنگ، نانجینگ، چینگدو، گاؤنگژو، شینیانگ، لانژو اور ژینین میں قائم ہیں۔بیان میں چین کی دوسری آرٹیلری فورس کی بھی وضاحت کی گئی ہے جس میں چین کے کیمیائی اور روایتی میزائل نظام بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ فورس چین کے سٹریٹیجک ڈیٹرنس کے لیے انتہائی اہم ہے جس کا بنیادی مقصد دوسرے ممالک کی جانب سے چین پر ہونے والے کیمائی حملے کو روکنا ، جوابی کیمیائی حملے کرنا اور روایتی میزائل سے اہداف کو صحیح طریقے سے نشانہ بنانا ہے۔ چين نے ایشیاء میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت  پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں تخریب کاری اور دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے۔

.....

/169