اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
اتوار

14 اپریل 2013

7:30:00 PM
409295

امریکہ کےساتھ ہمہ گیر جنگ کےلئے شمالی کوریا کی آمادگی کا اعلان

شمالی کوریا کی اعلی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے خلاف ہمہ گیر جنگ کےلئے آمادہ ہے۔

ابنا: شمالی کوریا کی اعلی کونسل کے سربراہ کیم یونگ نیم نے پیونگ یانگ ایٹمی بجلی گھر کی توسیع کو اپنے ملک کےلئے بہت سودمند قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ شمالی کوریا کی ناقابل شکست افواج ،جنہیں ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح کیا گیا ہے امریکہ کے ساتھ ہمہ گیر جنگ کےلئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے کشیدگی کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر مبنی جنوبی کوریا کی تجویز کے جواب میں کہا کہ جنوبی کوریا کی تجویز دھوکہ اور فریب ہے جسے بقول انکے سئول کی منافقانہ پالیسی چھپانے کی خاطر پیش گیا گیا ہے۔

.......

/169