اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
جمعہ

29 مارچ 2013

7:30:00 PM
404315

شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ حالت جنگ کا اعلان کردیا ہے

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اداروں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اورجنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کی کیفیت حالت جنگ میں ہونے والے تعلقات جیسی ہے، لہٰذا امریکہ اورجنوبی کوریا کے ساتھ تمام معاملات کو اسی پروٹوکول میں دیکھا جائے گا۔پیر کو جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے ایک نئے فوجی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے منصوبے کے تحت اگر شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بھی محدود حملہ ہوتا ہے تو جنوبی کوریا اور امریکہ اس کا مشترکہ جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات ایک عرصے سے کشیدہ ہیں اور وہ ایک دوسرے پر اشتعال انگیز کارروائیوں کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے۔...../169