اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
جمعرات

28 مارچ 2013

7:30:00 PM
404006

چین کا سوپر آئیل ٹینکر ایران کے جزیرہ خارک کی بندرگاہ پر لنگر انداز

چین کے بڑے تیل ٹینکر کا ایران کے جزیرہ خارک بندرگاہ پر لنگرانداز ہونا مغربی پابندیوں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بہت سے سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ چين کے آئیل ٹینکر کا ایرانی بندرگاہ پر پہنچنا مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کی ناکامی ہے۔ چین کا یہ بڑا آئيل ٹینکر بیس لاکھ بیرل پٹرول لے جاسکتا ہے اور مغربی ممالک چین کے اس اقدام سے تعجب میں پڑگئے ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ چین کا سوپر آئيل ٹینکر ایران کے جزیرہ خارک کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین ایران کے ساتھ انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں قریبی تعاون کررہا ہے۔ چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اس بات کو تسلیم نہیں کرسکتا کہ کچھ ممالک اپنے قوانین کے مطابق دوسرے ملکوں پر پابندیاں لگائيں اور چین ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں تعاون جاری رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242