اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

20 مارچ 2013

8:30:00 PM
401821

میانمار میں مسلمانوں اور بودائیوں کے درمیان جھڑپ/ چار مساجد نذر آتش

میانمار کے شہر مائکٹیلا میں کل بدھ کو مسلمانوں اور بودائیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم ۴ افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ میانمار کے شہر مائکٹیلا میں کل بدھ کومسلمانوں اور بودائیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم سے کم ۴ افراد ہلاک اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ کے بعد بودائیوں نے مسلمانوں کی چار مسجدوں کو نذر آتش کر دیا۔رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں مارے جانے والوں میں تین مسلمان اور ایک بودائی تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی میانمار میں بودائیوں اور مسلمانوں کے درمیان جنگ چلتی رہی ہے اور اس ملک میں رہنے والے مسلمانوں کی اقلیت بودائیوں کے مظالم کا شکار ہوتی رہی ہے۔اب تک سینکڑوں مسلمان بودائیوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔  ........./242