اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
پیر

25 فروری 2013

8:30:00 PM
394899

جاپان میں امریکی فوجیوں نے جنسی تشدد کا اعتراف کیا

جاپان میں دو امریکی فوجیوں نے ایک جاپانی عورت کے ساتھ جنسی تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

  ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی فوجیوں نے جزیرۂ اوکیناوا میں ایک جاپانی عورت کے ساتھ جنسی تشدد کا اعتراف کیا ہے۔امریکی فوجیوں نے یہ اعتراف جاپان کے علاقے " ناہا " میں ایک عدالت میں آج کیا ہے۔امریکی فوجیوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں جزیرۂ اوکیناوا میں ایک جاپانی عورت کے ساتھ جنسی تشدد کیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکی فوجیوں کے اس اقدام سے اوکیناوا کے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئي تھی اور انہوں نے جاپان سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جاپان میں اس وقت 47 ہزار کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں جن میں آدھی تعداد اوکیناوا میں ہے۔اطلاعات کے مطابق 1972 سے اب تک اس علاقے میں امریکی فوجیوں نے 5700 بار ارتکاب جرم کیا ہے۔