اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
پیر

25 فروری 2013

8:30:00 PM
394674

لاوروف و ولید المعلم

روس کو شام میں جاری دہشت گردی پر تشویش/ مذاکرات پر تاکید

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام اور روس کے تاریخی اور دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری دہشت گرد پر روس کو سخت تشویش ہے اور روس مذاکرات کے ذریعہ شام کےبحران کو حل کرنے کا خواہاں ہے۔

ابنا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام اور روس کے تاریخی اور دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جاری دہشت گرد پر روس کو سخت تشویش ہے اور روس مذاکرات کے ذریعہ شام کےبحران کو حل کرنے کا خواہاں ہے۔ لاوروف نے ماسکو میں اپنے شامی ہم منصب کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک شامی عوام کی مشکلات کو دوچنداں کررہے ہیں اور ایسےممالک شامی عوام کے دوست نہیں ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بشار اسد کے اقتدار سے الگ ہونے سے شام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے تازہ مسائل پیدا ہوں گے۔

اس کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اس وقت 28 ممالک کے دہشت گرد لڑ رہے ہیں اور شامی فوج ان کا بھر پور مقابلہ کررہی ہے۔ اکثر دہشت گرد سلفی وہابی تنظيم القاعدہ سے وابستہ ہیں۔

.......

/169