اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تہران ریڈیو
بدھ

20 فروری 2013

8:30:00 PM
393034

روس ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہے

تہران میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا قریبی تعاون، ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی سب سے واضح علامت ہے۔

ابنا: تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان نے قزاقستان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کی تاریخ قریب ہونے کے موقع پر کہا کہ روسی حکام کو یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرسکتا ہے۔جاگاریان نے ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت پر مبنی روسی حکام کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، ایران اور ایرانی حکام کے خلاف تمام یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے۔روسی سفیر کے مطابق ماسکو کے حکام کا موقف یہ ہے کہ ایران ، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھ کر اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرسکتا ہے۔