اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مهر
جمعرات

7 فروری 2013

8:30:00 PM
388958

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان:

1+5 , مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 اورایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کرنے کے لئے فریقین کو ایکدوسرےکے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ 1+5 اورایران کے درمیان ایٹمی مذاکرات حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کرنے کے لئے فریقین کو ایکدوسرےکے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

چینی ترجمان کے مطابق چینی وفد ان مذاکرات میں شرکت کرےگا اور چین ایران کے ایٹمی معاملے کو پرامن  طورپر حل کرنے کا خواہاں ہے۔ ادھر روس کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں مذاکرات میں پیشرفت پر زوردیا ہے۔

.......

/169