اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

2 فروری 2013

8:30:00 PM
387392

فریڈم فلوٹیلا رفح پہنچ گیا

غزہ کے محصور فلسطینیوں کی امداد کےلئے ایک اور فلوٹیلا زمینی راستے سے غزہ داخل ہونیوالا ہے۔

ابنا: فلسطینی ذرائع نے ایک سیکوریٹی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ فریڈم فلوٹیلا -19 جس میں فلسطین کے 160 غیرملکی حامی شامل ہیں رفح کی زمینی سرحد پر پہنچ گیا ہے اور عنقریب غزہ میں داخل ہوجائے گا۔ اس فلوٹیلا کا دوسرا گروپ بھی جس میں 110 غیرملکی کارکن شامل ہیں آئندہ چند دنوں میں غزہ پہونچے گا ۔واضح رہے صہیونی حکومت نے غزہ کے عوام کو گذشتہ چند سالوں میں محاصرے میں لے رکھا ہے جسکے باعث اس علاقے میں ایندھن،غذا اورادویات کی شدید کمی ہے اور سالانہ سینکڑوں فلسطینی اس محاصرے کے باعث موت کےشکار ہوتے ہیں ۔

.......

/169