اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
ہفتہ

19 جنوری 2013

8:30:00 PM
383176

جاپان صبروتحمل کا مظاہرہ کرے، چین

چین نے متنازعہ جزیروں کے مسئلے پر جاپان کے ساتھ جھڑپ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان صبروتحمل کا مظاہرہ کرے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک پریس کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ بیجنگ اور ٹوکیو کے حکام اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے پرامن راستے استعمال کریں گے۔ انہوں نے جاپان پر بعض اشتعال انگیز اقدامات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جاپان متنازعہ جزیروں کے بارے میں مناسب طرزعمل اختیار نہیں کر رہا ہے۔ انہوں جاپان کے جنگي طیاروں کی جانب سے چین کے غیرفوجی طیاروں کا پیچھا کیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے کشیدگي بڑھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110