اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
جمعہ

18 جنوری 2013

8:30:00 PM
383157

برما میں مسلمانوں کی صورتحال افسوسناک ہے، آقا محمدی

ایران کے پارلمانی وفد کے رکن نے اپنے دورۂ میانمارمیں ، اس ملک کے مسلمانوں کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

ابنا: ایران کے پارلمانی وفد کے رکن ابراہیم آقا محمدی نے اپنے چار روزہ دورۂ میانمار میں اس ملک کے مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہمارے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ میانمار کے صوبے راخین میں ، کئی ہزار مسلمانوں پر مشتمل کیمپوں میں موجود مسلمانوں کی ، طبی اور اشیاء خوردو نوش کی قلت کے لحاظ سے اور پانی کی سپلائی لائن اور بجلی نہ ہونے کے سبب ، حالت تشویشناک ہے ۔ایران کے پارلمانی وفد نے گذشتہ اتوار کو میانمار کے پناہ گزیں مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے اس ملک کا دورہ کیا تھا  ۔گذشتہ مہینوں میں میانمار کے مسلمان ، فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بنے کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور بـے گھر ہو گئے اور ان کے گھروں کو مسمار کردیا گیا ۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ میانمار کی 60 ملین کی آبادی کا 6 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔لیکن اس ملک کی حکومت کی جانب سے انہیں سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔/110