اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
جمعرات

17 جنوری 2013

8:30:00 PM
382579

ایران کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کی حمایت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے میانمار کے مسلمانوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے میانمار کے صوبہ راخین کے وزیراعلی کے ساتھ ملاقات میں مظلوم قوموں خاص طور پر میانمار کے مسلمانوں کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر زور دیا۔میانمار کے امور کے انچارج ایرانی سفیر حسین کمالیان نے بھی میانمار میں مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں میں نامناسب اقتصادی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں امدادی سامان کی تقسیم ایران نے اسلامی اور بین الاقوامی وعدوں کے تحت کی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک وفد میانمار کے مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ان دنوں اس ملک کے دورے پر ہے اس وفد میں ایرانی پارلیمنٹ، وزارت خارجہ، ہلال احمر سوسائٹی اور امام خمینی امدادی کمیٹی کے ارکان شامل ہیں۔دوسری جانب تھائی لینڈ کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میانمار سے ایک سو تیس سے زائد مسلمان مہاجرین تھائی لینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو مہاجرین کے ادارے میں بھیجا گيا ہے تاکہ ان کی میانمار واپسی کا عمل شروع کیا جا سکے۔۔۔۔۔۔/110