اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
اتوار

13 جنوری 2013

8:30:00 PM
381464

چین نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے

اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ یانگ جیہ چی نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے نام ایک پیغام میں پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ۔

ابنا: چینی وزیر خارجہ نے اس پیغام میں کہا ہے کہ چین پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے دہشت گردانہ اقدام کا مخالف ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے، ارضی سالمیت اور امن و امان کے تحفظ کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں کوئٹہ اور سوات سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169