اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
پیر

7 جنوری 2013

8:30:00 PM
379626

پاکستان اور ہندوستان پرامن رہیں،چینی وزارت خارجہ

چين کي وزارت خارجہ نے اميد ظاہر کي ہے کہ پاکستان اور ہندوستان امن کے ماحول ميں کشمير ميں ہونے والي حاليہ جھڑپوں کے بارے ميں ايک دوسرے سے مذاکرات کريں گے۔

ابنا: شن ہوا نيوز ايجنسي کے مطابق چين کي وزارت خارجہ کے جاري کردہ بيان ميں اس اميد کا بھي اظہار کيا گيا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درميان بات چيت سے جنوبي ايشيا کے علاقے ميں امن و استحکام کے قيام ميں مدد ملے گي۔واضح رہے کہ پاکستاني فوج نے دعوي کيا ہے کہ ہندوستاني فوج نے کشمير کي کنٹرول لائن پار کرنے کے بعد ايک پاکستاني فوجي کو ہلاک کرديا ہے۔ہندوستان نے پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر گرنيڈ حملے کا الزام عائد کيا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درميان کشمير کي کنٹرول لائن پر اکثر جھڑپيں ہوتي  رہتي ہيں۔

.......

/169