اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
جمعہ

4 جنوری 2013

8:30:00 PM
378650

میانمار کے خلاف چین کا احتجاج

میانمار کی حکومت مخالفین کے خلاف چین کی سر زمین پر اس ملک کی حکومت کے حملے میں استعمال کۓ جانے والے بموں کے گرنے پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے.

ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھاؤ چوئینگ نے کہا کہ چینی حکومت نے ، صوبہ کاچین مین باغیوں پر میانمار کی حکومت کے حملے کے دوران چین کی سر زمین پر گرنے والے تین بموں کے حوالے سے میانمارکی حکومت سے احتجاج کیاہے انھوں نے کہا کہ چینی حکومت نے اسی طرح میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس قسم کے مسائل کی دوبارہ تکرار نہ ہونے کے لۓ ضروری تدابیر اختیار کرے، واضح رہے کہ یہ تین بم اتوار کو چین کی سر زمین پر گرگۓ تھے تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا، واضح رہے کہ میانمار کی حکومت اورصوبہ کاچین کے باغیوں کے مابین دو ہزار گیارہ سے سترہ سالہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد ایک بار پھر لڑائی شروع ہو گئی ہجو بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے ابتک اس صوبے کے ہزاروں افراد بے گھر ہوگۓ ہیں.

.......

/169