اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈيو تہران
منگل

18 دسمبر 2012

8:30:00 PM
373682

شیعیان انڈونیشیا کے خلاف تکفیریوں کی شر انگیزی

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوہ کے تکفیری عناصر کی شرانگیزیوں کی وجہ سے متعدد خاندان اس وقت اپنا گھربار چھوڑکر ایک اسٹیڈیم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ابنا: تکفیریوں نے انڈونیشیا کے صوبہ جاوہ میں آباد شیعہ مسلک کے پیروؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنا مذہب چھوڑدیں پا پھر اپنے گھروں سے نکل جائيں۔ اطلاعات کے مطابق جاوہ کے متعدد خاندان اس وقت اپنا گھربار چھوڑکر ایک اسٹیڈیم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جب تکفیریوں کے ایک گروہ نے ان کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی بعد ازاں ان کے گھروں کو آگ لگادی۔کہا جاتا ہے کہ اگست سے نومبر تک مقامی سرکاری انتظامیہ کی جانب سے تحفظ دیا جاتا رہا تاہم  نومبر سے حکومت نے دو سو افراد پر مشتمل ان کنبوں کے لئے ہر قسم کی امداد اور تعاون روک دیا ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ یا تو اپنا مذہب چھوڑ دیں یا پھر یہاں سے نکل جائیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ انتہائی سخت اور مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تکفیری گروہوں کو سعودی عرب اور بعض دیگر مغرب نواز عرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110