اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
جمعرات

13 دسمبر 2012

8:30:00 PM
372242

ایران اور چین نے شام کے بحران کے پرامن حل پر زور دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ یانگ جیہ چی سے ملاقات میں شام کے مسئلے کے پرامن حل پر تاکید کی گئی۔

اس ملاقات میں بحران شام کے پر امن حل اور شام میں غیرملکی مداخلت کی مخالفت پر تاکید کی گئي۔ ملاقات میں عباس عراقچی اور یانگ جیہ چی نے مشرق وسطی، خاص طور سے، شام کی تازہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔اس ملاقات میں ایرانی اور چینی وزرا نے افغانستان، جزیرہ نمائے کوریا اور ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔ملاقات کے بعد ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے اپنے مذاکرات کو کامیاب قراردیا اور آج کے مذاکرات میں شام کا مسئلہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائي مسائل میں ایران اور چین کے مواقف میں نزدیکی واضح ہے۔انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، تیل کی فروخت، ایران میں چین کی سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110