اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تہران
جمعرات

22 نومبر 2012

8:30:00 PM
366956

امریکیوں کا آزادی اظہار؛

ایشیا سیٹ سے ایرانی چینلوں کی نشریات بند

ہانگ کانگ میں متعین ایشیاء سیٹ کمپنی نے امریکی صدر اوباما کی ہدایت پر ایرانی سٹیلائٹ چینلوں کی نشریات منقطع کردی ہیں۔

ابنا: ہانگ کانگ میں موجود اس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام،امریکی صدر بارک اوبامہ کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے ایران کے مقابلے میں ہنگامی حالت کے اعلان کے فرمان کی مدّت میں کہ جس کا نومبر سنہ 1979 نفاذ عمل میں آیا تھا، توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ اس فرمان نے ایرانی عوام کے خلاف غیر انسانی پابندیاں مسّلط کئے جانے کا راستہ کھول دیا ہے جس کی بنیاد پر امریکی کمپنیوں کو ایران کے ساتھہ تجارتی تعاون سے منع کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110