اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
جمعہ

9 نومبر 2012

8:30:00 PM
363680

چین نے 20 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون تیار کرلیا ہے

چین کاتیارکردہ بغیر پائلٹ کا طیارہ،اپنی پہلی نمائش کے لئے تیار ہوگیا ہے یہ طیارہ مسلسل 20 گھنٹے پرواز کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ابنا: چین کاتیار کردہ بغیر پائلٹ کا طیارہ،اپنی پہلی نمائش کے لئے تیار ہوگیا ہے یہ طیارہ مسلسل 20 گھنٹے پرواز کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔بغیر پائلٹ کے اُڑنے والاونگ لْونگ نامی ڈرون ،چین کے صوبے گوآنگ ونگ میں ہونے والی نویں ایرو اسپیس بین الاقوامی ایوی ایشن نمائش کے لئے تیار ہے۔چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کاتیار کردہ ونگ لونگ،سیکیورٹی اور سول آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔بغیر پائلٹ کے یہ طیارہ،میدان جنگ میں نگرانی اور دوران جنگ ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے بھی کارآمد ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ سرحدوں کی نگرانی ،منشیات کی اسمگلنگ اور فلم کی شوٹنگ میں بھی خدمات انجام دے سکے گا۔...../169