اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
منگل

6 نومبر 2012

8:30:00 PM
362856

جاپان ميں ايک بار پھر امريکا مخالف مظاہرے

جاپان کے جزيرے اوکيناوا کے امريکي اڈے ميں ديوہيکل جنگي طياروں کي تعيناتي کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں جاپاني شہريوں  نے ايک بار پھر جزيرہ اوکيناوا ميں اوسپيري جنگي طياروں کي تعيناتي کے خلاف مظاہرے کرکے مذکورہ طياروں کو فوري طور پر ہٹائے جانے کا مطالبہ کيا ہے-مظاہرين ٹوکيو کے پارک ميں جمع ہوئے  اور انہوں نے  اوسپيري طيارے باہر نکالو اور امريکي ميرين کو باہر نکالو جيسے نعرے لگائے- امريکہ نے رواں سال جولائي ميں بائيس ديوہيکل اوسپيري طيارے ايم وي بائيس طيارے اوکيناوا کے ، فوتن ما،  فوجي اڈے ميں تعينات کر ديئے ہيں اوران طياروں کي آوازوں نے اس جزيرے کے لوگوں کا جينا دو بھرکر  رکھا ہے-قبل ازيں مذکورہ ديوہيکل طيارے فلوريڈا اور مراکش ميں گر کر تباہ ہوچکے ہيں....../169