اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ردیوتهران
منگل

6 نومبر 2012

8:30:00 PM
362825

چین

ایٹمی معاملے کے پرامن حل کا مطالبہ

چین نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی معاملے کے پرامن حل کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  ہونگ  لی نے کل کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کی واحد راہ حل مذاکرات ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک اور ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے تعاون میں اضافہ ہونا چاہۓ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فریقین کے باہمی تعاون کی صورت میں ایران کا ایٹمی معاملہ حل ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں اور اسی بہانے سے انھوں نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں حالانکہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اب تک کوئي ایسا ثبوت نہیں ملا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام میں کسی طرح کا انحراف پایا جاتا ہے۔...../169