اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ردیوتهران
جمعرات

25 اکتوبر 2012

8:30:00 PM
359827

چینی وزارت خارجہ:

ایران پر پابندیوں سے ایٹمی معاملہ حل نہیں ہو سکتا

چین کی وزارت خارجہ نے یورپ کی ایران مخالف پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور دنیا کے امن و سلامتی پر ان پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ابنا: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران پر پابندیوں اور اس کے خلاف طاقت کے استعمال سے تہران کا ایٹمی معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے صرف مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشرق وسطی اور دنیا کی سلامتی پر ان پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان  نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جلد ہی مذاکرات کا آغاز ہوگا اور فریقین اس سلسلے میں اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائیں گے۔......./169