اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

22 اکتوبر 2012

8:30:00 PM
359067

جاپان

امریکی فوجیوں کے جرائم کی مذمت

ایک جاپانی عورت کے ساتھ دو امریکی فوجیوں کی جنسی زیادتی پر جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: جاپان کے جزیرے اوکیناوا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تنقید میں شدت پیدا ہورہی ہے اور جاپان کے اراکین پارلیمنٹ نے ایک قرارداد پاس کرکے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کے جرائم کی مذمت کی ہے۔اس قرراداد میں جاپانی اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ سنہ انیس سو ستائيس میں جزیرۂ اوکیناوا جاپان کو واپس کئے جانے کے بعد سے اب تک امریکی فوجیوں نے پانچ ہزار سات سو بار سے زیادہ جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جاپانی عوام نے بارہا امریکہ مخالف مظاہرے کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔

.......

/169