اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر
پیر

8 اکتوبر 2012

8:30:00 PM
355036

شمالی کوریا

امریکہ کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل موجود ہیں

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے پاس طویل فاصلے تک مارکرنے والے بین ا لبراعظمی میزائل موجو ہیں جن کے ذریعے امریکہ کوبراہ راست نشانہ بنایا جاسکتاہے ۔

ابنا: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کے پاس طویل فاصلے تک مارکرنے والے بین ا لبراعظمی میزائل موجو ہیں جن کے ذریعے امریکہ کوبراہ راست نشانہ بنایا جاسکتاہے اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی دفاعی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی فوج کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپورتیار ہے اور اس حقیقت کوچھپایا نہیں جاسکتا کہ شمالی کوریا کی  انقلابی فورسز کے پاس ایسے اسٹرٹیجک راکٹ اور میزائل موجود ہیں جو نہ صرف کوریا میں موجود امریکی اڈوں کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے براہ راست امریکہ ، کو بھی نشانہ بنایاجاسکتاہے ۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان میزائل پروگرام میں توسیع کامعاہدہ ہواہے جس کے تحت جنوبی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بنائے گا۔...../169