اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا + ویب سورسز
جمعہ

28 ستمبر 2012

8:30:00 PM
351943

بنیامین نیتن یاہو ذرائع ابلاغ کی طرف سے مذاق کا نشانہ

ایک عرب ـ امریکی اسٹراٹجسٹ نے نیتن یاہو کے خطاب کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے دنیا بھر کے صدور، وزرائے خارجہ اور مندوبین کو بچے سمجھ لیا تھا اور لگ رہا تھا کہ وہ انہیں سمجھا رہا کہ مشرق وسطی کی اصل صورت حال کیا ہے!۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اور فلسطین پر قابض یہودی ریاست نے اس پر شدید تنقید کی ہے۔ صہیونی حزب اختلاف کے لیڈر اور سابق وزیر جنگ شائول موفاز نے کہا ہے کہ گو کہ نیتن یاہو نے کافی اچھی مصوری کرکے دکھائی لیکن وہ ایران کے خلاف کوئی معقول حکمت عملی نہيں پیش کرسکا اور فرانس 24 کے اسکرین پر ایک تحزیہ نگار نے کہا کہ نیتن یاہو کا خطاب دنیا بھر میں لوگوں کی ہنسی کا سبب بن گیا ہے۔ ایک عرب ـ امریکی اسٹراٹجسٹ نے نیتن یاہو کے خطاب کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے دنیا بھر کے صدور، وزرائے خارجہ اور مندوبین کو بچے سمجھ لیا تھا اور لگ رہا تھا کہ وہ انہیں سمجھا رہا کہ مشرق وسطی کی اصل صورت حال کیا ہے!۔

..........

/110