اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
بدھ

26 ستمبر 2012

8:30:00 PM
351539

چین کے وزیر خارجہ

ایٹمی انرجی کا پرامن استعمال ، ایران کا حق ہے

چین نے ایک بار پھر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کی.

ابنا: چین کے وزیر خارجہ  "یانگ جیهچی" نےمشرق وسطی کے حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ایٹمی مسئلے کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی انرجی کا پرامن استعمال ایران کا حق ہے اور اس حق کا احترام کرنا چاہیئے – انہوں نے ایران کے خلاف یکجانبہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے گفتگو اور مذاکرات جاری رکھنے کو ایران کے ایٹمی مسئلے کا واحد حل قرار دیا-چینی وزیر خارجہ نے مسئلۂ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے – انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اس پر اسرائیل کا قبضہ مشرق وسطی کا بنیادی مسئلہ ہے –"یانگ جیهچی" نے شام کے بحران کے بارے میں کہا کہ عالمی برادری شام کے بحران کے حل کےلئے سیاسی راستہ نکالے اور ہم  اس بحران کے حل کے لئے سیاسی راہ حل کے حامی ہیں -

.....

/169