اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

8 ستمبر 2012

7:30:00 PM
346131

جاپان میں امریکہ کےخلاف مظاہرہ

جاپان کے اوکیناوا جزیرے میں ہزاروں افراد نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

جاپانی باشندوں نے مظاہرہ کرکے امریکی طیارے اوسپری کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے۔ مظاہرین نے کہا ہےکہ چاپان کو سکیورٹی مسائل کے پیش نظر امریکہ کے بارہ عدد اوسپری طیارے تعینات کرنے کا معاہدہ ختم کردینا چاہیے۔ امریکہ کے اوسپری طیارے کے بارے میں سکیورٹی خدشات ہیں۔ یہ طیارہ بڑے بڑے پنکھوں کی بنا پر ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز بھرتا ہے تاہم ہیلی کاپٹر سے بہت تیز اڑتا ہے۔ مراکش اور امریکی ریاست فلوریڈا میں اس طیارے کے سانحوں کے بعد سے اس کی سکیورٹی کے بارےمیں خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔...../169