اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

3 ستمبر 2012

7:30:00 PM
344540

امریکہ اور چین کے درمیان عدم اعتمادی میں اضافہ

چین کے پرنٹ میڈیا نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دورۂ ایشيا کو منفی نتائج کا حامل قرار دیتے ہوئے لکھا ہےکہ یہ ملاقات چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئي عدم اعتمادی کی حالت میں کی جارہی ہے۔

ابنا: چین سے شائع ہونے والے اخبار چائنا ڈیلی نے لکھا ہےکہ ہلیری کلنٹن کا دس روزہ دورۂ ایشیا و پیسیفک اس خطے میں بیجنگ کے اثر و رسوخ کے خلاف جوابی کارروائي ہے۔ یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پا رہا ہےکہ جب ایک سرزمین کے حل نہ ہونے والے اختلافات حال میں ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کا سبب بنے ہیں۔اخبار گلوبل ٹائمز نے بھی اپنے اداریۓ میں لکھا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے دورۂ مشرقی ایشیاء سے امریکہ اور چین کے درمیان عدم اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اس حقیقت کو بیان کرنے میں بھی ناکام رہی ہیں کہ واشنگٹن طویل مدت میں چین کے ساتھ صرف برابری کی بنیاد پر ہی مقابلہ یا تعاون کرسکتا ہے۔  واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ آج انڈونیشیاء کے دارالحکومت جاکارتا سے چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ ہوئي ہیں ۔ وہ بیجنگ کے بعد مشرقی تیمور ، برونئی اور ولادی وستوک [ Vladivostok ]  کا دورہ بھی کریں گي۔

.....

/169