اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

27 اگست 2012

7:30:00 PM
340845

یوکیا امانو

جوہری سلامتی کا مسئلہ سب کی ترجیحات میں شامل ہو

آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا ہے کہ دنیا میں جوہری سلامتی کو بہتر بنائے جانے کا مسئلہ دنیا کے تمام ملکوں کی ترجیحات میں بدستور شامل رہنا چاہئيے ۔

ابنا: انھوں نے آج اس ایجنسی کی میزبانی میں شروع ہونے والی اس کانفرنس میں جو جاپان میں فوکوشیما جوہری المیے جیسے واقعات کی روک تھام کی غرض سے عالمی معیار بہتر بنانے کے مقصد سے ویانا میں تشکیل پائی، کہا کہ اس سلسلے میں بہت کچھہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور جوہری تنصیبات کی حفاظت کے مسئلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہئیے۔یہ کانفرنس ویانا میں سّتر ملکوں کی شرکت سے شروع ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مارچ سنہ 2011 میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان کے فوکوشیما جوہری المیے کے نتیجے میں دیگر علاقوں تک ریڈیو اکٹیو مواد پھیلنے کی بناء پر ایک لاکھہ ساٹھہ ہزار سے زائد افراد اپنا گھربار چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

.......

/169