اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
اتوار

26 اگست 2012

7:30:00 PM
340288

ویتنام کےاعلی سفارتکار:

ایرانی سائنسدانوں کاقتل بزدلانہ اورانسانی حقوق کےبرخلاف امر

ویتنام کےاعلی سفارتکار تای کای نے ایران میں ہونےوالےدہشتگردانہ واقعات پرافسوس ظاہرکرتےہوئےایرانی سائنسدانوں کےقتل کوبزدلانہ اورانسانی حقوق کےبرخلاف امرقراردیااورتاکیدکی کہ اس طرح کےاقدامات کوروکاجائے۔

ابنا: تای کای نے ناوابستہ تحریک کےنمائندےسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ درحقیقت ناوابستہ تحریک کےکانفرنس ہال کےباہر دہشتگردانہ واقعےکی باقیات کی نمائش ایک موثرقدم رہا ہےانھوں نےمزید کہاکہ جن گاڑیوں میں ایران کےاہم سائنسدانوں کوبزدلانہ طریقےسےقتل کیاگیاہے وہ ان حملوں کےبزدلانہ ہونےکاثبوت ہے۔انھوں نےمزید کہاکہ ان جرائم کےذمہ داروں کواس طرح کےوحشیانہ اقدامات سےروکا جاناچاہئےاورمسلمہ امرہےکہ عالمی برادری اس طرح کےوحشیانہ اقدامات کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔

.......

/169