اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
بدھ

8 اگست 2012

7:30:00 PM
335590

ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کی سالگرہ

جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر اس شہر کے میئر نے دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے خالی کرانے پر تاکید کی –

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جنوبی شہر ناگاساکی کے پیس پارک میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں  ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ان افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جو امریکا کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔اس تقریب میں ناگاساکی کے میئر نے اپنے خطاب کے دوران دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے خالی کرانے پر تاکید کرتے ہوئے جاپان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے چیلنجوں سے مقابلہ کرے –اس تقریب میں موجود عوام نے ایٹمی ہتھیار رکھنے پر پابندی کےلئے عالمی معاہدے کا مطالبہ کیا - دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے چند روز بعد نو اگست 1945کو ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے نتیجے میں 74  ہزارسے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

.......

/169