اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
منگل

24 جولائی 2012

7:30:00 PM
331744

چینی انٹیلی جنس: شام کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع

چین کے انٹیلی جنس کے ادارے نے شام کے خلاف بڑے پیمانے پر نفسیاتی جنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ابنا:  چین کے انٹیلی جنس ادارے نے کہا ہے کہ شام کے خلاف یہ نفسیاتی جنگ، امریکہ کے اشارے پر اگست سے پہلے شروع ہو جائےگی۔ شام کے خلاف نفسیاتی جنگ کا نیا سلسلہ الجزیرہ، العربیہ اور بی بی سی ٹی وی چینلوں کے تعاون سے رائے عامہ کوگمراہ کرنے کے لئے اس ملک کے بارے میں جھوٹی خبروں کے ذریعےشروع کیا جائے گا۔ عرب سیٹ اور نائل سیٹ سیٹلائٹ سے شام کے ٹی وی چینلوں کو بند کر دینا بھی اس نفسیاتی جنگ کاایک حصہ ہے جس کا مقصد شام کے داخلی حالات کے سلسلےمیں صحیح خبروں کو روکنا ہے۔شام کے خلاف اس نفسیاتی جنگ کے اخراجات بعض عرب ممالک ادا کر رہے ہيں جن میں سب سے آگے قطر ہے ۔

.......

/169