اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
پیر

23 جولائی 2012

7:30:00 PM
331442

جاپان میں امریکی اڈے کے خلاف مظاہرے

جاپان کے مغربي علاقے ميں پير کو بڑے پيمانے پر امريکا مخالف مظاہرہ کيا گيا - ٹوکيو سے موصولہ خبروں کے مطابق جاپاني مظاہرين امريکا کے تئيں اپني شديد نفرت و بيزاري کا اعلان کررہے تھے مظاہرين امريکا کي توسيع پسندانہ پاليسيوں اور جاپان ميں ٹرانسپورٹ طياروں کي تعيناتي کے خلاف نعرے لگارہے تھے -

ابنا: مغربي جاپان کے شہر لاوکاني کے باشندوں نے دسيوں گاڑيوں پر سوار ہو کر ہارن بجاتے ہوئے جاپان ميں امريکا کے ايم وي بائيس اوسپري طياروں کي تعيناتي کے خلاف نعرے لگارہے تھے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جزيرہ اوکيناوا ميں  بھي امريکا کے ذريعے ان طياروں کي تعيناتي پر اس علاقے کے عوام اور جزيرہ اوکيناوا کے گورنر کي  جانب سے  سخت مخالفت کي گئي - اس علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ مذکورہ امريکي طياروں کي تعيناتي سے پورے خطے کي سلامتي کو نقصان پہنچے گا –دريں اثناء جزيرہ اوکيناوا ميں فوتنما امريکي فوجي چھاؤني کے باہر جاپاني شہريوں کا احتجاجي مظاہرہ جاري ہے مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اور بينر اٹھائے ہوئے ہيں جن پر لکھا ہے کہ اوسپري طياروں کو امريکا واپس لوٹايا جائے –واضح رہے کہ ايم وي بائيس اوسپري طيارے ملٹي پل مقاصد کے لئے ہوتے ہيں ضرورت پڑنے پر وہ عمودي شکل ميں زمين سے پرواز کرسکتے ہيں اور بہت ہي کم فاصلے سے وہ دوبارہ زمين پر اتر سکتے ہيں البتہ اس کے باوجود ان طياروں کي تجرباتي پروازوں کے دوران کئي بار حادثے بھي ہوچکے ہيں جس کي وجہ سے اوکيناوا کے حکام کو سخت تشويش لاحق ہے-امريکا نے جاپان ميں سينتاليس ہزار فوجي تعينات کررکھے ہيں جن ميں آدھے سے زيادہ جزيرہ اوکيناوا ميں ہيں - جاپان ميں تعينات امريکي فوجيوں نے اس ملک کے شہريوں کے لئے  بے پناہ مشکلات کھڑي کررکھي ہيں چنانچہ جزيرہ اوکيناوا ميں ان امريکي فوجيوں کے ہاتھوں جاپاني عورتوں اور بچيوں پر جنسي زيادتي کے واقعات سب سے زيادہ مشہور ہوئے ہيں اوکيناوا کے عوام نے امريکي فوجيوں کے اس طرح کے انسانيت سوز اقدامات پر بارہا احتجاج کيا اور اپنے ملک سے امريکي فوجيوں کے انخلاء کا مطالبہ کيا ہے اس وقت جہاں اس علاقے کے عوام امريکي فوجيوں کي اس طرح کي زيادتي سے تنگ آچکے ہيں وہيں وہ علاقے ميں رات کے وقت امريکي فوجيوں کے ذريعے انجام دي جانے والی فوجي مشقوں سے بھي بہت زيادہ پريشان ہوچکے ہيں جس کي وجہ سے ان کي راتوں کي نيند اور سکون  حرام ہوگيا ہے –جزيرہ اوکيناوا کے عوام کا مسلسل يہ مطالبہ ہے کہ امريکا کي ہوائي چھاؤني کا خاتمہ کيا جائے جاپاني عوام کے ان مطالبات اور مخالفتوں کے باوجود امريکا نے نہ صرف اس علاقے سے اپنا فوجي اڈہ منتقل نہيں کيا ہے بلکہ وہ اس اڈے ميں جديد ترين طيارے اور اسلحہ تعينات کرکے کوشش کررہا ہے کہ اس اڈے سے زيادہ سے زيادہ استفادہ کرے –مشرقي ايشيا ميں امريکا کي اسٹرٹيجي ميں جس ميں چين کو کنٹرول کرنا شامل ہے جزيرہ اوکينا کي اہميت کافي زيادہ ہے کيونکہ يہ جزيرہ چين سے کافي قريب ہے اسي لئے واشنگٹن جاپاني عوام کي مخالفتوں اور مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اس اسٹريٹجک علاقے کو کسي بھي قيمت پر اپنے ہاتھ دينے کو تيار نہيں ہے اور جديد اوسپري طياروں کي يہاں تعيناتي اس کے اسي ارادے کي غمازي کرتا ہے -

.......

/169