اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

23 جولائی 2012

7:30:00 PM
331406

حزب اللہ: عراق میں دہشت گردی،غیرملکی ہاتھ ملوث

حزب اللہ لبنان نے عراق کے کل کے دہشتگردانہ واقعات میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے پر تاکیدکی ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا جس میں عراق میں ایک سو سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر متنج ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ واضح طور پر دکھائي دیتا ہے۔حزب اللہ لبنان کے اس بیان میں مزید آیا ہے کہ ان دہشت گردانہ اقدامات کا مقصد عراق میں قبائلی اور علاقائی اختلافات کو ہوا دینے، سرکاری اداروں کے انہدام  اور عراق میں تعمیر نو کے عمل کو نقصان پہنچانے پر مبنی دشمنوں کی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی کل ایک بیان جاری کر کے عراق میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے علاوہ اس بات پر بھی تاکید کی تھی کہ دہشت گردانہ اقدامات اس دشمنی کا تسلسل ہے جو عراق کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے اور قبائلی اختلافات کو ہوا دینے کے  مقصد سے کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کل عراق کے چودہ شہروں میں بائيس بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کم از کم ایک سو افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگۓ تھے۔عراقی حکام، امریکہ اور سعودی عرب سمیت خطے کے بعض عرب ممالک کو عراق میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔  فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے بھی عراق میں کل کے دہشت گردانہ واقعات کی  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

.......

/169