اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
منگل

17 جولائی 2012

7:30:00 PM
329976

چين : ايران کے ساتھ تجارتي تعلقات جاري رکھنے کا عزم

چين نے ايران کے ساتھ تجارتي تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہے-

ابنا: چين نے ايران کي ايک ٹيلي کميونيکشن کمپني کو مواصلاتي سازو سامان کي فراہمي پر امريکي اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے تہران کے ساتھ تجارتي تعلقات کا دفاع کيا ہے-چين کي وزارت تجارت کے ترجمان نے امريکہ کو مشورہ ديا ہے کہ وہ تجارتي اور اقتصادي معاملات ميں منصفانہ طرز فکر اپنائے-  شن دا يانگ نے امريکہ کي يکطرفہ پاليسيوں پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ ايران چين تجارت پر امريکي اعتراضات بلاجواز ہيں-  انہوں نے ايران سميت دنيا کے ديگر ملکوں کے ساتھ چين کے تعلقات کو شفاف اور معمول کے مطابق قرار ديا- چيني وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امريکہ کو عالمي قوانين کو بائي پاس نہيں کرنا چاہيے- انہوں نے امريکہ سے کہا کہ وہ ديگر ملکوں پر بے بنياد الزامات لگانے سے گريز کرے-

.......

/169