اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
منگل

17 جولائی 2012

7:30:00 PM
329974

بان کي مون کا دورہ چين

اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے بيجنگ ميں چين کے صدر ہو جن تاؤ سے ملاقات کي ہے-

ابنا: کہا جارہا ہے کہ اس ملاقات ميں شام کي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ کيا گيا  اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے شام ميں تشدد بند کرانے کے لئے چين سے کردار ادا کرنے کي اپيل کي ہے-اس سے  قبل اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون نے ٹيليفون پر چين کے وزير خارجہ يانگ جيا چي سے بات چيت کي تھي- اس بات چيت ميں انہوں نے چين سے اپيل کي تھي کہ وہ شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصي نمائندے کوفي عنان کے امن فارمولے  پر عملدرامد کو يقيني بنانے ميں اپنا کردار ادا کرے-  اقوام متحدہ کے خصوصي ايلچي کوفي عنان نے شام ميں تشدد بند کرانے کے لئے روس کے اثرو روسوخ سے فائدہ اٹھانے کے لئے ماسکو کا دورہ کيا ہے-  توقع کي جارہي ہے کہ شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کي قرار داد کا مسودہ آج بدھ کے روز پيش کيا جانے والا ہے-البتہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شام مخالف قرار داد کا مسودہ پيش کئے جانے کے عمل ميں تاخير بھي ہوسکتي ہے کيونکہ روس اور چين شام کے خلاف پابنديوں ميں اضافے اور فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کي سختي کے ساتھ مخالفت  کر رہے ہيں-  دوسري جانب روس نے ايک قرار داد کا مسودہ پيش کيا ہے جس ميں شام ميں عالمي مبصرين کے مشن ميں توسيع کا مطالبہ کيا گيا ہے-  کوفي عنان کے امن فارمولے کےتحت شام ميں تعينات عالمي مبصرين کے مشن کي مدت جمعے کے روز ختم ہوجائے گي-

.......

/169