اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
پیر

16 جولائی 2012

7:30:00 PM
329731

چين کی شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید

چين کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام کے معاملے کے حل کيلئے مصالحتي کوششيں فيصلہ کن مرحلے ميں داخل ہو گئي ہيں اور شام کے معاملے کو صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی حل کیا جاسکتا ہے.

ابنا: چين نے کہا ہے کہ شام کے معاملےکے حل کيلئے مصالحتي کوششيں فيصلہ کن مرحلے ميں داخل ہو گئي ہيں اور شام کے معاملے کو صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے. چيني وزارت خارجہ کے ترجمان ليوويمن کے مطابق چين نے تنازعے کے تمام فريقين پر زور ديا ہے کہ وہ تشدد کو روک کر شام کے بارے اقوام متحدہ عرب ليگ کے خصوصي ايلچي کے امن منصوبے پر عملدرآمد کريں.

چين کي طرف سے يہ بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بان کي مون چين کے دورے پر بيجنگ پہنچ رہے ہيں جہاں وہ چين کي اعلي قيادت سے شام کے معاملے پر بات چيت کريں گے. واضح رہے کہ شام میں امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

.......

/169