اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : جنگ
اتوار

15 جولائی 2012

7:30:00 PM
329427

شمالي کوريا ، فوج کے سربراہ تمام سرکاري عہدوں سے برطرف

پيونگ يانگ… شمالي کوريا ميں فوج کے سربراہ ري يونگ ہو کو تمام سرکاري عہدوں سے برطرف کر ديا گيا ہے.

ابنا: ري يونگ فوج کے سربراہ ہونے کے ساتھ فوجي کميشن کے نائب چيئرمين اور حکمراں پارٹي ميں اعلي عہدوں پرفائزتھے. ميڈيا رپورٹ کے مطابق پارٹي کا کہنا ہے کہ انہيں بيماري کي وجہ سے عہدوں سے ہٹايا گيا ہے تاہم ان کي جگہ کون اس عہدے پر فائز ہوگا اس بات کا ذکر نہيں کيا گيا.يہ فيصلہ اتوار کو ورکرز پارٹي کے اجلاس ميں کيا گيا. ري يونگ ہو کو تين سال پہلے کوريا کے حاليہ سربراہ کے والد، کم جونگ ال کي حکومت ميں تعينات کيا گيا تھا. ري يونگ ہو کو کم جونگ آن کے قريبي ساتھيوں ميں سے ايک سمجھا جاتا تھا اور نئے رہنماء کي اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے ميں انتہائي اہم سمجھا جاتا تھا.

.......

/169