اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : تنا
منگل

10 جولائی 2012

7:30:00 PM
328392

اسرائیل کے سکیورٹی اہلکاروں کی رپورٹ:

سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کی اسرائيل کی تمام کوششیں ناکام

اسرائیل کے سکیورٹی اہلکاروں نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کی اسرائیل کی اب تک تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

ابنا: اسرائیلی سکیورٹی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 33 روزہ جنگ کے پہلے دو دنوں میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید نصر اللہ کو قتل کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوا دیا کیونکہ اسرائیل کی فضائیہ جنگ کے پہلےدو دنوں میں سید حسن کو بمباری کے ذریعہ قتل کرسکتی تھی اور اس نے یہ کام نہیں کیا اور جب اس نے سید حسن کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت سید حسن نصر اللہ اپنے خفیہ ٹھکانے پر پہنچ چکے تھے لہذا سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کی اسرائیلی کوشش اب تک ناکام ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے پہلے دو دنوں میں سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنے یا نہ کرنے کے سلسلے میں اسرائیلی فوج کے اعلی افسروں میں اختلاف تھا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد سید حسن نصراللہ کو قتل کرنے کے لئے اسرائیلی فوج اور خفیہ اداروں نے بہت کوشش کی ہے لیکن اسرائیل کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔.......

/169