اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
ہفتہ

7 جولائی 2012

7:30:00 PM
327685

امريکي وزير خارجہ کے بيان پر چين کا ردعمل

چين نے شام کے تعلق سے روس اور چين کے موقف پر امريکا کي تنقيد کو مسترد کرديا ہے.

ابنا: بيجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چيني وزارت خارجہ کے ترجمان ليو وي مين نے سنيچر کے روز اپنے بيان ميں، چين کے بارے ميں امريکي وزير خارجہ کے حاليہ بيان کي مذمت کرتے ہوئے اس کو مسترد کرديا ہے.

امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے جمعے کے روز شام کے بارے ميں پيرس اجلاس ميں روس اور چين کي جانب سے شام کي حمايت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو اور بيجنگ کو شام کے بارے ميں اپنے موقف کي قيمت ادا کرني پڑے گي –

ہليري کلنٹن نے پيرس اجلاس ميں جس کا روس اور چين نے بائيکاٹ کيا تھا، کہا کہ تبديلي کا واحد راستہ يہ ہے کہ بقول ان کے اجلاس ميں شرکت کرنے والا ہر ملک فوري طور پر براہ راست اور صراحت کے ساتھ کہے کہ روس اور چين کو ان کے موقف کي قيمت ادا کرني پڑے گي -

ليووي مين نے امريکي وزير خارجہ کے بيان کو ناقابل قبول قرار ديتے ہوئے کہا کہ بيجنگ نے علاقے کے ثبات و استحکام اور شام کے عوام کے مفادات کے تحفظ ميں بنيادي کردار ادا کيا ہے اور شام کے مسئلے ميں سياسي راہ حل پر يقين رکھتا ہے -  امريکا اور اس کے مغربي و علاقائي اتحاديوں کا مطالبہ ہے کہ شام کے صدر بشار اسد اقتدار چھوڑ ديں ليکن روس اور چين اس مطالبے کے مخالف ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کي تبديلي شام کے عوام کا حق ہے اور کسي بھي بيروني طاقت کو کسي بھي ملک کي حکومت بدلنے کا حق نہيں ہے

.......

/169