اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیوتھران
ہفتہ

7 جولائی 2012

7:30:00 PM
327656

افغانستان کے لئے سولہ ارب ڈالر امداد کا اعلان

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں افغانستان کے معاملے پر عالمی کانفرنس میں شریک ممالک نے اس ملک کے لئے سولہ ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا ۔ یہ رقم آئندہ چار برسوں کے دوران فراہم کی جائے گی۔

ابنا: کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت اسی ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد کرزئی نے امداد کے درست استعمال اور بدعنوانی کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل اجلاس کی افتتاحی تقریب سے افغان صدر حامد کرزئی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور جاپان کے وزیر اعظم یوشیھیکو نودا نے خطاب کیا

فرانس پریس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ 2014 میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان پرامن و مستحکم اور جمہوری ملک میں بدل ہو گا

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مسا ئل و مشکلات اور جھڑپوں میں کمی اور اسی طرح ملک کی تعمیرنو میں کافی پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔

اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوۓ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ہرچند افغانستان میں امن و امان کامسئلہ پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے -

جاپان کے وزیر اعظم نےبھی افتتاحی خطاب میں کہا کہ افغانستان کی تعمیر نو میں تعلیم ،سہولیات کی فراہمی اور ایڈ منسٹریشن اولین ترجیحات ہیں -....... /169