اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : مہر نیوز
بدھ

4 جولائی 2012

7:30:00 PM
327029

چين نے بھی فرانس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

روس کے بعد چین نے بھی فرانس میں شام مخالف اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چين فرانس میں شام مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا اس سے قبل روس نے اس احلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چين کا کہنا ہے جنیوا اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر عمل کافی ہے اور شام کے بارے میں مزید کسی اجلاس کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔روس کے وزير خارجہ لاوروف نے کل کہا تھا کہ  روس شام کے نام نہاد دوستوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا اس قبل بھی روس اور چین نے استنبول اور تیونس  میں شام مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔....... /169