اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
پیر

2 جولائی 2012

7:30:00 PM
326623

علاقے ميں امريکي سرگرميوں پرچين کااعتراض

چين کي وزارت خارجہ نے خطے کے تمام ملکوں سے کشيدگي ميں اضافہ کرنے والے اقدامات سے دور رہنے کي اپيل کي ہے

ابنا: بحيرہ چين کے جنوبي علاقوں ميں امريکي بحري بيڑے کي تعيناتي پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چين کي وزارت خارجہ کے ترجمان ليو وي مين نے کہا کہ ان کا ملک  ساوتھ چائينا سي ميں کشيدگي پيدا کرنے والے اس اقدام کو ہرگز برداشت نہيں کرے گا-

انہوں نے جزيرہ ہوانگ يوان کے اطراف ميں فلپائين کي نقل و حرکت کے بارے ميں کہا کہ بيجنگ کو اميد ہے کہ منيلا صورتحال کو مزيد پيچيدہ ہونے سےبچانے کے لئے اس طرح کے اشتعال انگيز اقدامات کا سلسلہ فوري طور پر بند کردے گا-

چيني وزارت خارجہ کے ترجمان کا يہ بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا ہے  جب امريکہ اور فلپائن نے مشترکہ فوجي مشقوں کا آغاز کرديا ہے-چين کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جزيرہ ہوانگ يوان چين کاعلاقہ شمار ہوتا ہے-

چين نے ساوتھ چائنا سي کے علاقے ميں امريکہ اور فلپائين کے اشتعال انگيزاقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے اس علاقے ميں اپني گشتي دستوں کي تعداد ميں اضافہ کرديا ہے-.......

/169