اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
جمعہ

29 جون 2012

7:30:00 PM
325939

ايران سے تجارتي تعلقات رکھنا ہمارا حق ہے ، چين

چين نے ايک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کيا ہے کہ ايران کے خلاف امريکا کي يکطرفہ پابنديوں پر عمل نہيں کرے گا اور چين کو ايران کے ساتھ تجارتي تعلقات رکھنے کا پورا حق ہےـ

ابنا:چين کي وزارت خارجہ کےترجمان نے جمعے کي شب ايک گفتگو ميں چين کو پابنديوں سے معاف کر دينے پر مبني واشنگٹن کے دعوے کے بارے ميں کہا کہ چين امريکا کي يکطرفہ پابنديوں کي سخت مخالفت کرتا ہےـہونگ لي نے کہا کہ ہم يہ قبول نہيں کر سکتے کہ کوئي ملک اپنے داخلي قوانين کي بنياد پر کسي اور ملک پر پابندياں عائد کر دے اور بقيہ ممالک سے مطالبہ کرے کہ اس کے يکرطرفہ قوانين پر عمل کريں ـچيني وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چين اپني اقتصادي ترقي کي ضرورتوں کے تحت ايران سے تيل کي درآمدات جاري رکھے گاـہونگ لي نے کہا کہ ايران سے چين کے تجارتي تعلقات اور تيل کا لين دين معمول کے مطابق ہے اور اس سے کسي بھي عالمي قانون کي خلاف ورزي نہيں ہو رہي ہے-

.......

/169