اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : urdutv
پیر

25 جون 2012

7:30:00 PM
325025

چين

سلامتي کونسل کے بعض اراکين کے دوہرے معياروں پر تنقيد

چين نے سلامتي کونسل کے بعض ارکان کے متعصبانہ اور جانبدارانہ اقدامات پر کڑي نکتہ چيني کی ہے.

ابنا: اقوام متحدہ  ميں چين کے مستقل مندوب نے عالمي بحرانوں کے حوالے سے  سلامتي کونسل کے بعض ارکان کے يکطرفہ اور جانبدارانہ  فيصلوں اور اقدامات پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا ہے  کہ عراق، پاکستان، افغانستان، فلسطين، لبنان اور شام ميں عام شہريوں کے قتل عام  کےواقعات پر کسي تفريق کا قائل نہيں ہونا چاہيے-لي باؤ دونگ نے عام شہريوں کي حفاظت کے حوالے سے ہونے والے خصوصي اجلاس کے دوران يہ بات زور ديکرکہي کہ  اگر سلامتي کونسل نےعام شہريوں کے قتل عام کے معاملے کا  منصفانہ طريقے سے جائزہ نہ ليا تو پھر اس ادارے کي ساکھ پر حرف آئے گا-انہوں نے شام ميں فوجي مداخلت کے حوالے سے سلامتي کونسل کے بعض ملکوں کے نمائندوں کے بيانات کا حوالہ ديتے ہوئے ان کي سختي کے ساتھ مخالفت کي-چين کے نمائندے نے کہا کہ ان کا ملک اسطرح کے اقدامات کا مخالف ہے اور بيجنگ کا خيال ہے کہ اس کے نتيجے ميں لڑائي بڑھے گي اور عام شہريوں کي ہلاکتوں ميں اضافہ ہوگا-  چين کے نمائندے کے اس بيان کو امريکہ فرانس اور برطانيہ کي ان کوششوں کے خلاف غير معمولي تنقيد قرار ديا جارہا ہے جو وہ شام کے حالات پر براہ راست اثرانداز ہونے کي غرض سے کر رہے ہيں-  کيونکہ سلامتي کونسل کے اکثر ارکان فلسطيني عوام اور غزہ کے شہريوں کے خلاف اسرائيل کے غير انساني رويئے اور ہولناک جرائم کو مسلسل نظر انداز کرتے چلے آرہے ہيں........./169