اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تھران
اتوار

24 جون 2012

7:30:00 PM
324790

مسئلہ کشمیر میں ثالثی سے چین کا انکار

چین نے کہا ہے کہ اسے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

ابنا: ہندوستانی میڈیا کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان گینگ یاشینگ نے بیجینگ میں ہندوستانیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اورہندوستان کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے اور چین امید کرتا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک اس مسئلے کو دوطرفہ اور پرامن طور پر حل کریں گے-ان کا کہنا تھا کہ چین اس حساس معاملے پر احتیاط سے کام لے رہا ہے تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو- - چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان اور چین دو بڑی ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں اور دنیا میں امن و مساوات کے فروغ کیلئے کام کرنا ان کے مفاد میں ہے،اگر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پراحتیاط سے کام نہ لیا گیا تو دوطرفہ تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔......./169