اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ریڈیو تھران
جمعہ

22 جون 2012

7:30:00 PM
324196

چین امریکی دباؤ کےسامنےنہيں جھکا

چین نےاس سال مئی کےمہینےمیں ایران سے سب سےزیادہ تیل درآمد کیاہے۔

ابنا: چین دنیامیں خام تیل کادوسرا سب سےبڑا صارف ہے اوراس نےاس سال مئی کےمہینےتک دوملین دوسوبیس ٹن تیل درآمدکیاہے۔چین کےکسٹم ادارےنےاعلان کیاہے اس مقدار میں اس سےایک مہینےپہلےکےمقابلےمیں پینتیس فیصد کااضافہ ہوا ہے جوروزانہ پانچ لاکھ چوبیس ہزاربیرل کےبرابرہے۔چین کے محکمہ کسٹم کےاعداد وشمارکےمطابق ایران سےاس ملک کےتیل کی درآمدات روزانہ چارسوسےچھ سوپینتیس بیرل تک ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کاخیال ہےکہ ایران سے تیل کی برآمدات میں اضافےسےپتہ چلتاہےکہ بیجنگ امریکی دباؤ کےسامنےنہيں جھکاہے ۔چینی وزارت خارجہ کےترجمان ھونگ لی نےجمعرات کےدن ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کےجواب میں کہاکہ ایران سےتیل کی درآمدات منطقی اورقانونی ہے اورکسی بھی ملک کو ان تجارتی تعلقات میں مداخلت کاحق نہيں ہے۔اس چینی عہدیدارنےتاکیدکےساتھ کہاکہ چین امریکہ کےناجائز مطالبات اوردباؤ کےسامنےنہيں جھکےگا اورایران سےتیل کی پیداوارکاسلسلہ جاری رکھےگا۔انرجی کی عالمی ایجنسی نےجاری ماہ میں اپنی رپورٹ میں بھی پیش گوئی کی ہےکہ چین اس سال کی دوسری ششماہی میں تیل کی درآمدات بڑھا دےگا۔......./169