اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ :
جمعرات

21 جون 2012

7:30:00 PM
323908

حجاب مسلم خاتون کا شعار؛ معربی دنیا کی آنکھوں میں کانٹا

ایک برطانوی کارٹونسٹ کی کاوش یا مسلمانوں کی مظلومیت پر ایک غیر مسلم کی نوحہ سرائی، کیا مسلمانوں کو بھی اپنی حالت زار پر نوحہ سرائی کا شعور آئے گا؟ کیا مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف لڑنے سے فرصت ملے گی؟

ترجمہ: مطلوب اشتہاری ... زندہ یامردہ، محتاط رہیں بہت خطرناک ہے

ایک عیسائی راہبہ اپنا جسم سر سے پاؤں تک چھپا سکتی ہے، اپنی پوری زندگی عبادت کے لئے وقف کرسکتی ہے، درست ہے؟ لیکن جب ایک مسلمان خاتون ایسا کرتی ہے تو اس پر ملامت کیوں؟

جب مغرب میں کوئی عورت خانہ داری کرے اور اپنے فرزندوں کی تربیت کا اہتمام کرے تو اس کی تعریف و تمجید کی جاتی ہے، فداکار اور قربانی و ایثار دینے والی، سمجھی جاتی ہے لیکن اگر یہی کام کوئی مسلمان عورت انجام دے تو اس پر ملامت کی جاتی ہے

ہر لڑکی کے حقوق اور آزادی کا تقاضا ہے کہ وہ یونیورسٹی چلی جائے اور جو چاہے پہنے لیکن با پردہ مسلم لڑکی کو یونیورسٹی میں داخلے سے منع کیا جاتا ہے

اگر مغربی دنیا میں کوئی شخص اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچائے تو اس کو شجاع اور دلیر کہا جاتا ہے اور پورا معاشرہ اس کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن اگر کوئی فلسلطینی اپنے بھائی یا اپنی اولاد کو بچائے کہ کہيں اس کا ہاتھ نہ ٹوٹے یا کوئی فلسطینی اپنی ماں کی حفاظت کرے کہ کہيں اس کو جارحیت اور درندگی کا نشانہ نہ بنایا جائے یا اپنے گھر کا تحفظ کرے کہ کہيں ویراں نہ ہو، تو اس کو دہشت گرد کہا جاتا ہے!

اگر بچہ کسی موضوع کا شوقین ہو تو اس کو نشوونما ملنی چاہئے اور اس کو پروان چڑھانا چاہئے لیکن اگر اسلام کی طرف راغب ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہيں

اگر کوئی یہودی کسی شخص کو قتل کرے تو اس کے اس فعل کا دین یہود سے کوئی تعلق نہيں ہے لیکن اگر کوئی مسلمان کسی جرم کا ملزم ٹہرے تو ہم (مغرب والے) دین اسلام کو اصل ملزم سمجھتے ہیں

جو بھی مسئلہ پیش آتا ہے ہم ہم کسی بھی حل کو قبول کرتے ہیں؛ درست؟ لیکن اگر اسلام ہمیں حل کا کوئی راستہ دکھادے تو ہم اس کو دیکھنے تک کے بھی روادار نہيں ہیں!

جب کوئی شخص اچھی گاڑی کو غلط انداز سے چلائے کوئی بھی گاڑی کو مورد الزام نہيں ٹہراتا لیکن اگر کوئی مسلمان غلطی کرے درست رویہ نہ اپنائے تو ہمارے لوگ کہتے ہيں کہ قصور اسلام کا ہے!

اسلامی شریعت اور قوانین پر آدھی ترچھی سی نگاہ ڈالے بغیر، ذرائع ابلاغ جو بھی کہتے ہيں ہمارے عوام قبول کرتے ہيں لیکں سوال یہ ہے کہ قرآن کیا کہتا ہے؟

[آخر کیوں]

 

اس لئے کہ وہ ایک مسلمان ہے

کیا آپ چاہیں گے کہ اس ظلم و ستم کا خاتمہ ہو؟ اگر ہاں تو یہ لنک اپنے بھائیوں دوستوں کو بھی روانہ کریں۔

میں ایک مسلمان ہوں، مجھے قتل کرو اور میرے ہی قتل کے اضافی اور مسلط کردہ اخراجات میرے نام لکھو؛ میری دولت کو لوٹ لو، میرے وطن پر جارحیت کرو، میرے قائدین کا تعین تم کرو اور اس عمل کا نام جمہوریت رکھو۔