اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلامی جمہوریہ نیوز
منگل

19 جون 2012

7:30:00 PM
323659

چین کا ایک بار پھر ایران کے پر امن جوہری توانائی کی حمایت کا اعلان

بیجنگ – چین کی حکومت نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اسے پر امن قرار دیا.

ابنا: چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایران کے ایٹمی حق بر اس وقت زور دیا ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری ہیں. "ہانگ لی" کا کہنا تھا کہ چین موثر مذاکرات اور تعاون کو صرف ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لیے مناسب سمجھتا ہے.

انہوں نے یہ بات کرتے ہوئے کے چین کے نائب وزیر خارجہ "لی یو چیانگ" ایران کے جوہری مذاکرات میں چینی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، مزید کہا بیجنگ امید رکھتا ہے کہ دونوں پارٹیاں مذاکرات کو کامیاب کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کو مظبوط کریں گے.

چنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ان پی ٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اس لیے پر امن جوہری تونائی کا حصول ایران کا حق ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتی ہے. .......

/169